ایشیا کپ: پاکستانی بالرز بے بس، بھارتی ٹیم فتح کے قریب

File Photo

دبئی: پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے سپر فور کے ایک روزہ میچ میں بھارت کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون اور روہت شرما کی کامیاب بیٹنگ جاری ہے۔ بھارت کی ٹیم پہلے 15 اوورز میں 72 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ جبکہ پاکستانی بالرز کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

ایشیاء کپ کے سپرفور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور بھارتی بولروں کے خلاف بڑی شارٹس لگانے سے گریز کیا تاہم آٹھویں اوور میں امام الحق یزویندرا چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، وہ 10 رنز ہی بناسکے۔

loading...

اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز فخر زمان تھے جو کریز پر اپنا توازن کھو بیٹھے کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ بابر اعظم 9 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ تاہم 3 وکٹیں گرنے کے بعد اب تک کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک ٹیم کو سہارا دیے ہوئے ہیں۔ سرفراز احمد نے 66 گیندیں کھیل کر 44 رنز بنائے۔ جبکہ پاکستانی ٹیم کو  مظبوط سہارا دینے والے شعیب ملک نے 90 گیندوں پر 78 رنز بنانے میں کامیاب  رہے۔ آصف علی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 21 گنیدوں پر 30 رنز بنائے۔

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور کوشش ہوگی کہ آغاز اچھا ہو اور بڑا مجموعہ کر کے بھارت کو ہرایا جائے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور آج میچ کے لیے مکمل تیار ہیں اس لیے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے اور ہمیں اسی طرح بولنگ کرنی ہے جس طرح کرتے آرہے ہیں۔

(Visited 6 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں