قہقہ لگانےسے درد برداشت کرنےکی صلاحیت بڑھتی ہے

پانچ روپیہ ڈاکٹر

اگر آپ کے جسم میں کہیں درد محسوس ہو رہا ہو اور پین کلر دوائیوں سے اتنی جلدی افاقہ نہ ہو رہا ہو جس جو توقع کر رہے تھے تو پھر دوائیاں کھانے کے ساتھ کھل کھلاکر ہنسنا آپ کی مشکل آسان کر سکتا ہے۔

 انگلینڈ میں ریسرچرز نے یہ دریافت کیا ہے کہ قہقہ لگانے سے درد برداشت کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اس جائزے میں شریک افراد کو دی سمپسنز جیسی کوئی مزاحیہ فلم پندرہ منٹ تک دکھائی گئی تھی۔

درد

 اس سے پہلے ان کو کم شدت کے درد سے دوچار کیا گیا تھا جیسے ان کے بازوں کے گیرد بلڈ پریشر ناپنے والے آلے کا پٹا بہت سختی سے باندھا گیا یا کوئی بہت ہی ٹھنڈی بوتل ان کے بازو سے  چپکا دی گئی۔

 اس کے بعد جن لوگوں نے کامیڈی فلم دیکھتے ہوئے دل کھول کر قہقہے لگائے تھے انھوں نے کم مزاحیہ پروگرام دیکھنے والوں کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ درد برداشت کیا ۔

loading...

ہنسنے میں جو راض پوشیدہ ہے اس کے بارے میں ماہرین کے کہتے ہیں کہ دل کھول کر ہنستے ہوئے آپ بار بار سانس اندر کھینچتے اور پھر باہر نکالتے ہیں یہاں تک کہ آپ کی سانس رکنے لگتی ہے شدت کی ہنسی ایک مساجر کی طرح کام کرتی ہے۔

اس جائزے کے نتائج سے اس سابقہ تحقیق کو بھی تقویت ملی ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ سرجری کے بعد جن مریضوں کو مزاحیہ فلمیں  دکھائیں یا مزاحیہ کہانیاں سنائے گی تھی تھی انہوں نے درد دور کرنے والی دوائیوں کا تقاضہ بہت کم کیا تھا۔

مزید پڑھیں۔  ٹاسک فورس اور سرمایے کی واپسی... اداریہ

 تازہ جائزے میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جب شرکاء کو رمانوی فلموں کے کچھ کلپ دکھائے گئے تو انکی درد برداشت کرنے والی قوت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

درد کی شدت صرف اس وقت کم ہوئی جب وہ دل کھول کر ہنسے تھے جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ صرف اچھی مسکراہٹ سے درد پر کوئی اثر نہیں پڑتا البتہ وہ حسیں جس میں پیٹ پر بل پڑ جائے کارگر ہوتی ہے۔

درد

 درد میں کمی کے لیے اگر آپ ہنسی سے مدد لینا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے اپنے پرتکلف دوستوں کو بھی اپنے پاس بلا لیں۔

 اس لئے کہ جائزے میں یہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ جب گروپ کی شکل میں ہوتے ہیں تو وہ تنہا ہونے کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہستے ہیں ماہرین کہتے ہیں اگر کوئی ہنس رہا ہو تو دوسرے بھی اس کے ساتھ ضرور ہستے ہیں یہ ایک انتہائی متعدی صورتحال ہوتی ہے اس لیے درد کا مقابلہ کرنے کے لیے دوستوں کی موجودگی میں ہنسنا ہنسانا زیادہ سود مند ثابت ہو سکتا ہے اور آپ درد کی شدت بھول سکتے ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں