امریکہ میں چار افراد کا قاتل نفسیاتی مریض قرار،حملہ آور کی تلاش جاری اور چین کے میوزک سینٹر میں آتشزدگی سے 18افرادہلاک،پانچ زخمی

حملہ
Loading...

حملہ آور خاصی تیاری کے ساتھ ریستوران آیا تھا اور اس کے پاس کم از کم چار ہتھیار موجود تھے،مذید آگ تین منزلہ عمارت میں لگی،جوہات کا تعین کیا جارہا ہے

واشنگٹنُ:امریکہ کی ریاست ٹینے سی کے ایک ریستوران میں فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کرنے والے حملہ آور کی تلاش تاحال جاری ہے۔

میڈیارپورٹس کی معلومات کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو 29 سالہ ٹریوس رینکنگ کے نام سے شناخت کیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کے بارے میں کوئی بھی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

نیش ول کے پولیس سربراہ اسٹیو اینڈرسن نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور خاصی تیاری کے ساتھ ریستوران آیا تھا اور اس کے پاس کم از کم چار ہتھیار موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ جائے واردات سے دو ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں، جب کہ خدشہ ہے کہ ملزم کے پاس اس وقت بھی مزید دو ہتھیار موجود ہیں۔

Loading...

دوسری جانب چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں میوزک سینٹر میں آگ لگنے کے باعث 18 افراد ہلاک جبکہ پانچ جھلس کر زخمی ہوگئے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق فائر اور ریسکیو کے عملے کو امدادی کارروائیوں کے لیے بھیج دیا گیا۔ آگ تین منزلہ عمارت میں مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے لگی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔

(Visited 11 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں