سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کاوشوں سے مظفرآباد سے پیر چناسی تک شاندار روڈ بن گئی

ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی
loading...

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خدمات تاریخ ساز ہیں‘اُنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘وزیر خوراک آزاد کشمیر

مظفرآباد: چےئرمین پینل آف دی ہاؤس ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی نے اجلاس کی صدارت کی۔ ممبر اسمبلی چوہدری محمد شہزاد نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کاوشوں سے مظفرآباد سے پیر چناسی تک شاندار روڈ بن چُکی ہے۔ اب سیر و سیاحت کے لیے بے شمارلوگ بآسانی جاتے ہیں۔ لوگوں کو بھی رسل و رسائل کی بہتر سہولیات میسر ہو رہی ہیں۔

ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی کا کہنا ہے کہ پیر چناسی سے پیر اسیمار تک بھی روڈ بنائی جائے تا کہ سیر و تفریح کے لیے لوگ وہاں تک بھی جا سکیں۔ پی ایس سی اور این ٹی ایس سے میرٹ کے قیام کو فروغ ملا ہے۔ میٹرک پاس اساتذہ کو فارغ کرنے کا اچھا فیصلہ ہے۔ بے روزگار پڑھے لکھے افراد کی میرٹ پر تقرری سے نظام تعلیم میں بہتری آئے گی۔ پیر چناسی کے لیے چےئر لفٹ لگائی جائے۔ وزیر خوراک حکومت آزاد کشمیر سید شوکت علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خدمات تاریخ ساز ہیں۔اُنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کے بانی وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کو قتل کرا دیا گیا اور قاتل کو بھی ٹھکانے لگا دیا گیا۔

ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی نے کہا کہ اداروں کو استحکام دینے کی ضرورت ہے۔ مساوات بھی ہونی چاہیے۔ خوراک میں 100روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔ اب معیار بہتر کر رہے ہیں۔ ممبر اسمبلی اسد علیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے شاندار کارنامے کیے ہیں۔ پی ایس سی اور این ٹی ایس سے میرٹ اور معیار بہتر ہو رہا ہے۔ محکمہ تعلیم میں بہتری کی جا رہی ہے۔ کوالٹی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر چےئر مین پینل آف دی ہاؤس ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم تجاویز نوٹ کریں تاکہ بہتری کے اقدامات کیے جا سکیں۔ سیاحت کے فروغ کے لیے بجٹ بڑھایا جائے، سہولیات مہیا کی جائیں۔ نیلم ویلی میں10ہزار کا کمرہ بھی مل رہا ہے۔ ریٹس ٹھیک کریں۔ انتظامیہ بہتری کرے۔

مزید پڑھیں۔  شمالی کوریا کی روس سے امریکہ کے رویے غالبانہ کی شکایت

ختم نبوت پر قانون سازی شاندار قابل فخر کارنامہ ہے۔ مہاجرین کے مسائل حل کیے جائیں۔ بجٹ مہاجر ممبران کو کم ملتاہے۔ مساوات اور عدل کے پیمانے کو برقرار رکھتے ہوئے بجٹ میں اضافہ کیا جائے تاکہ ہم بھی ممبر اسمبلی کی حیثیت سے اپنے عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں کیونکہ انتخابات کے موقع پر ہم نے بھی وعدے کر رکھے ہیں۔ ہم عوامی مسائل حل نہ کریں گے تو کون کرے گا۔ بجٹ میں اضافہ احسن اقدام ہے۔ ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل بہتر بلکہ معیاری ہو سکے گی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں