نور بخاری کا ثناء فخر کو فون،فلمسٹار ثناء اور نور کے درمیان جنگ عروج پر پہنچ گئی

فلمسٹار ثناء
loading...

نور بخاری کو عون چوہدری اپنا نہیں رکھے ،اسکے دل سے ولی حامد علی خان کا عشق نکلا نہیں‘ثناء
میرا اور ثناء کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے ،ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے پر کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے‘ولی حامد

لاہور: فلمسٹار ثناء اور اداکارہ نور کے درمیان جنگ عروج پر پہنچ گئی ،ثناء نے کہا کہ نور بخاری کو عون چوہدری اپنا نہیں رکھے اور اسکے دل سے ولی حامد علی خان کا عشق نکلا نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے فیشن شو میں اداکارہ ثناء اور گلوکار و اداکار ولی حامد علی خان نے مشترکہ کیٹ واک کی تھی ۔ جس پر نور بخاری نے اپنی خالہ زاد بہن ثناء کو فون پر بیہودہ گالیاں دیں جس کے جواب میں ثناء نے بھی سیخ پا ہو کر اپنی فیس بک پر سٹیٹس اپ لوڈ کر دیا کہ نور اب نارمل ذہن کی عورت ہے ، ایک طرف تو دین اور پردے کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب اپنی زبان سے گندی گالیاں نکالتی ہے اس کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ہے ۔

ثناء کا کہنا ہے کہ نور بخاری کو عون چوہدری اپنا نہیں رکھے اور اسکے دل سے ولی حامد علی خان کا عشق نکلا نہیں ہے۔ اس ضمن میں جب گلوکار ولی حامد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا اس لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ،میرا اور ثناء کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے اور ہم سٹار ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہیں اس پر کسی کو بھی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ جب بھی مستقبل میں موقع ملتا تو میں دوبارہ ثناء کے ساتھ کام کروں گا ۔

مزید پڑھیں۔  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

حامد ولی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حالیہ دنوں میں میرے اور نور کے درمیان جو صلح کی افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں وہ انتہائی گمراہ کن ہیں اور میں ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں ۔

حامد ولی نے کہا کہ میں بہت جلد اپنے پرستاروں کو پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل لیول پر ہونے والے پراجیکٹ میں کام کر کے بڑی خوشخبری دوں گا ۔ابھی میں لندن میں ہونیوالے کامیاب شوز کے بعد دیگر پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور آئندہ ایک دو روز میں پاکستان واپس آجاؤں گا ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں