مسلم لیگ ن سیاسی طور پر مردہ گھوڑے کے طور پر سامنے آرہی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی سینئرمرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ( ن) لیگ سیاسی طور پر مردہ گھوڑے کے طور پر سامنے آرہی ہے ،

مجیب الرحمان بننے کی خواہش پوری کرنے کی راہ پر تیزی سے گامزن نواز شریف ’’بہت کچھ جانتا ہوں،راز اگل دوں گا‘‘ جیسے بیان دیکر کس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ عوام نااہل سابق وزیر اعظم کی اصلیت جان چکے ہیں اورسیاسی تنہائی ملکی دشمنی کے ایجنڈے پر چلنے والے شریفوں کا مقدر بن چکی ہے، انہوں نے کہا کہ کرپشن کی شریک کار چند کٹھ پتلیوں کے سوا سنجیدہ مسلم لیگی قیادت بھی نواز شریف کے سازشی اطوار سے بیزار ہوچکی ہے،اگلے چند روز میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کرپٹ ٹبر کیخلاف اعلان بغاوت کرتی نظر آئے گی۔

loading...

(ن) لیگ کو پنجاب میں ٹکٹ اپلائی کرنے والے نہیں مل رہے ، بار بار اخباروں میں اشتہارات دینے کے باوجود (ن) لیگ کے ٹکٹ کے لئے کوئی بھی امیدوار الیکشن لڑنے پر تیار نہیں ، نا اہل نواز شریف مجھے کیوں نکالا کا ڈرامہ فلاپ ہونے پرملکی سلامتی کے دشمن بن گئے ہیں، ڈان لیکس پارٹ ون اور ٹو دونوں میں اعتراف جرم کرچکے ہیں اور نواز شریف کا نا م فوری طور پر نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، 3بار پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھانے والے شخص کی جانب سے قومی راز اگلنے کی دھمکیاں کوئی محب الوطن پاکستانی گوار نہیں کرسکتا، فوری طور پر جیل میں ڈال دینا چاہیے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شام کے علاقے منبج میں ترک فوج کے مقابلے کے لیے 300 امریکی تعینات

اپنا تبصرہ بھیجیں