این اے 125 شفیق آباد میں نالے سے بڑی تعداد میں شناخی کارڈ برآمد

شناخی کارڈ

لاہور: عام انتخابات سے ایک روز قبل این اے 125 شفیق آباد یو سی 50 کے بند پار نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد ہوئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفشیش شروع کر دی جبکہ شناختی کارڈ بھی تحویل میں لے لئے۔

یاد رہے عام انتخابات کیلئے پارلیمنٹ کی 272 میں سے 270 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، ملک بھر میں 85 ہزار 252 پولنگ اسٹیشن جبکہ 2 لاکھ 41 ہزار 132 پولنگ بوتھ قائم کئے گے ہیں۔ جس میں سے 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا. 70 پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

loading...


الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 افراد حق رائے دہی استعمال کرینگے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 263 اور خواتین ووٹرزکی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 146ہے۔ پنجاب کی 141، سندھ کی 61، خیبرپختونخوا کی 39، بلوچستان کی 16، فاٹا کی 11 اور اسلام آباد کی 3 نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔


انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 3675 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں فوج اور پولیس سمیت 8 لاکھ اہلکار بھی فرائض انجام دینگے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ’’ٹرافیوں سے زیادہ بچوں کی خواہشمند ہوں‘‘ سرینا ولیمز

اپنا تبصرہ بھیجیں