فرحان سعید کی ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے فنکاروں پر تنقید

فرحان سعید

اسلام آباد : پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انتخابات 2018 سے قبل دوسرے ممالک جانے والی اہم شخصیات اور عام عوام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

فرحان سعید نے ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ لوگ اس طرح ملک کے مستقبل کو مذاق نہ سمجھیں۔گلوکار کے مطابق میری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اور جو بھی لوگ اس اہم ترین وقت میں پاکستان سے باہر جارہے ہیں ٗیہ بہت دکھ کی بات ہے، آپ سے درخواست ہے کہ ہمارے ملک کے مستقبل کو مذاق نہ سمجھیں۔فرحان سعید نے اپنی ٹویٹ میں تو کسی کا نام نہیں لیاتاہم ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ ہم ایوارڈز میں شرکت کیلئے ٹورنٹو جانے والے اسٹارز پر تنقید کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ فرحان سعید سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے نظر آرہے ہیں، جنہوں نے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کا ترانہ بھی گایا۔خیال رہے کہ 28 جولائی کو ہم ایوارڈز ٹورنٹو میں منعقد ہونے جارہے ہیں جس کی تیاری کیلئے بہت سے پاکستانی اداکار وہاں روانہ ہوچکے ہیں۔انتخابات کے موقع پر پاکستان سے ٹورنٹو جانے والے اسٹارز میں ماہرہ خان اور یاسر حسین شامل ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کانز فلم فیسٹیول کا آغاز 8 مئی سے ہوگا، جو 19 مئی تک جاری رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں