سائنس دانوں نے گرمی کا آسان حل ڈھونڈ لیا

گرمی
loading...

گرمی ہو یا سردی اب لگتا ہے کہ ائیر کنڈیشنر ہر وقت کی ضرورت بنتا جارہا ہے۔

مگر کیا آپ ایسا اے سی خریدنا پسند کریں گے جسے کہیں بھی آسانی سے اٹھا کر رکھ دیا جائے اور ٹھنڈی ہوا کا مزہ لیا جاسکے ؟

اگر ہاں تو ایواپولر نامی پورٹ ایبل اے سی آپ کے لیے ہی تو تیار ہوا ہے۔

اسے روس سے تعلق رکھنے والے یوجین ڈیوبووف اور ولادی میر لیوٹن نے تیار کیا ہے جسے استعمال کرنا آسان اور یہ سمندر جیسی ٹھنڈا ہوا خارج کرتا ہے۔
اس میں کیمیکلز کی جگہ ایک فلٹر اور واٹر کنٹینر کو استعمال کیا گیا ہے جو ایک چھوٹے پنکھے سے ہوا کو صاف اور ٹھنڈی کرکے خارج کرتے ہیں۔

چونکہ یہ اے سی اپنے ارگرد موجود ہوا کو فلٹر اور مرطوب کرکے ٹھنڈک پیدا کرتا ہے تو یہ خشک آب و ہوا والے مقامات کے لیے بہترین ہے جبکہ زیادہ نمی والے علاقوں میں ہوسکتا ہے کہ یہ کسی پنکھے جتنی ٹھنڈی ہوا ہی خارج کرسکے۔

یہ ماحول دوست اے سی 2016 میں سامنے آیا تھا جو اب 2 ورژن میں دستیاب ہے، جن میں سے ایک کی قیمت 270 ڈالرز (29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ دوسرا 157 ڈالرز (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رم جھم نے موسم حسین بنا دیا،گرمی کی پیش قدمی رک گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں