کراچی میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

کراچی میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
loading...

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے عید کے تیسرے دن بھی ہلکی بارش جاری ہے، کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی پھلکی پھوار نے ناصرف شہر کی سڑکوں کو دھو ڈالا بلکہ موسم کو بھی خوشگوار بنا دیا

کراچی: رات بھر کراچی میں بارش کی بوندا باندی رہی جس سے موسم میں خنکی آگئی اور لوگ گھروں میں پنکھے بند کرنے پر مجبور ہوئے، کراچی کے شہریوں کو بادلوں کے کھل کر برسنے کا شدت سے انتظار بھی ہے۔

کراچی کے جن علاقوں میں ہلکی بارش رہی ان میں لانڈھی، کورنگی، ملیر، ایئرپورٹ، شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، بفر زون، فیڈرل بی ایریا، سہراب گوٹھ، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گولیمار، لسبیلہ، گرومندر، گارڈن، رامسوامی، رنچھوڑلائن، ایم اے جناح روڈ، نمائش، لائنز ایریا، صدر، برنس روڈ، اردو بازار، جامع کلاتھ، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارا دار، میٹھا در، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار، کیماڑی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

عید پر بلاتعطل اور بغیر لوڈشیڈنگ کے بجلی کی فراہمی کے دعووں کی قلعی کھول دی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کے خلاف حکم امتناع جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں