سعودی موٹر بوٹ تباہ،سعودی عرب میں تخریب کاری کی کوشش

سعودی موٹر بوٹ تباہ

سعودی سیکیورٹی فورسز نے جازان میں آرامکو کے پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والی موٹر بوٹ کو تباہ کردیا، موٹر بوٹ دھماکا خیز مواد سے لیس تھی

سعودی عرب: تفصیلات کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ جمعرات کو حوثی باغیوں نے جازان کے ساحل پر آرامکو کے پلانٹ کو نشانہ بنانے کیلئے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی موٹر بوٹ کا استعمال کیا جس کا فوری طور پرپتہ چلالیا گیا۔

راڈار پر موٹر بوٹ کا سراغ ملنے کے بعدبحری افواج نے اس کا تعاقب کیا مگر قریب جانے پر پتہ چلا کہ موٹر بوٹ میں کوئی شخص سوار نہیں تاہم اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جارہا ہے۔

اس موقع پر فوری کارروائی کرکے موٹر بوٹ کے انجن کو فائر نگ کرکے معطل کیا گیا۔

بحریہ فورسز کا کہنا ہے کہ موٹر بوٹ جازان کے ساحل پر واقع آرامکو کے پلانٹ کو نشانہ بنانے کیلئے بھیجی گئی تھی۔

 اسے الحدید بندرگاہ سے کنٹرول کیا جارہا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  برطانیہ میں15سال سے کم عمر بچے فلم ’’سنجو‘‘ دیکھنا منع کیوں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں