’مسٹر پلاسٹک‘ کے نام سے جانا جانے والا امریکی شخص پلاسٹک جیسی جسامت رکھتا ہے

’مسٹر پلاسٹک‘ کے نام سے جانا جانے والا امریکی شخص پلاسٹک جیسی جسامت رکھتا ہے

ایک امریکی شہری حیرت انگیز طور پر اپنے پاؤں کو 180 ڈگری کے رخ پر موڑ کر الٹے قدموں چل سکتا ہے

مشی گن: امریکی شخص موسس لینہم کو 14 سال کی عمر سے اپنے پاؤں کو مخالف سمت میں موڑ کر پیدل چلنے پر ’مسٹر پلاسٹک‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے اور ایسی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔

موسس لینہم یہ انوکھی صلاحیت اس وقت حاصل ہوئی جب وہ ورزش کے دوران جم میں دو بلند دیواروں کے درمیان تنی ہوئی ایک رسی پر چلنے کی کوشش میں نیچے گرگئے تھے۔

’مسٹر پلاسٹک‘ کے نام سے جانا جانے والا امریکی شخص  پلاسٹک  جیسی جسامت رکھتا ہے

اس حادثے کے بعد موسس کو اپنے پیروں میں نمایاں تبدیلی محسوس ہوئی اور جلد وہ جان گئے کہ بغیر تکلیف کے وہ اپنی ٹانگوں کو 180 ڈگری کے زاویئے پر موڑ کر چل سکتے ہیں۔

 طب نےکہا ہے کہ ایسا ٹانگوں، گھٹنوں اور کولہوں کے جوڑوں میں کارٹیلیج (کرکری ہڈی) کی دگنی ماہرین مقدار کی موجودگی سے ہوتا ہے۔انسانی جسم کے جوڑوں میں ہڈیوں کے درمیان ایک نرم، چکنی اور لچک دار ہڈی ہوتی ہے جسے ’’کرکری ہڈی‘‘ یا کارٹیلیج کہا جاتا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ”طیفہ اِن ٹربل“ کے نئے گانے نے پھر سے بازی جیت لی

اپنا تبصرہ بھیجیں