چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا منرل واٹر کمپنیز کی طرف سے واٹر ٹیکس نہ دینے پر ازخود نوٹس

چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے منرل واٹر کمپنیز کے واٹر ٹیکس نہ دینے کا ازخود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منرل واٹر کمپنیز کی جانب سے واٹر ٹیکس نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ منرل واٹر کمپنیز ٹیوب ویلز سے روزانہ ہزاروں گیلن پانی لےکر فروخت کرتی ہیں۔

loading...

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اربوں روپے کا پانی مفت میں استعمال کر کے پیسے بنائے جا رہے ہیں، بتایا جائے کہ کمپنیاں پانی استمعال کرنے پر کتنا ٹیکس ادا کرتی ہیں؟
چیف جسٹس نے چاروں صوبائی حکومتوں اور چیف سیکرئٹریز سے اس حوالے سے

10 روز میں جواب طلب کر لیا۔اس کے علاوہ عدالت نے پنجاب فوڈ اتھارتی سے پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے معیار پر بھی 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتا ہوں،چیئرمین نیب

اپنا تبصرہ بھیجیں