ملکی اقتصادی حالت کو مستحکم بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،اسد قیصر

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
Loading...

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ ملکی اقتصادی حالت کو مستحکم بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،

ایوان کی کارروائی تمام جماعتوں کی مشاورت سے چلائی جائے گی ، تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر اور خارجہ پالیسی کو قومی اور عوامی امنگوں کے ہم آہنگ بنایا جائے گا، ملک کو اس وقت پانی کی کمی کا سنگین مسئلہ درپیش ہے اس مسئلے پر اتفاق رائے اور یگانگت سے قابو پایا جاسکتاہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے یہ بات اپوزیشن رہنماؤں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ئسپیکر نے دونو ں رہنما ؤ ں کو عید کی مبارکباد دی ۔ملا قاتوں میں قومی ا سمبلی کے اجلا س کو اچھے طریقے سے چلا نے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپوزیشن رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ملکی اقتصادی حالت کو مستحکم بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر اور خارجہ پالیسی کو قومی اور عوامی امنگوں کے ہم آہنگ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی کاروائی تمام جماعتوں کی مشاورت سے چلائی جائیگی۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت پانی کی کمی کا سنگین مسئلہ درپیش ہے اس مسئلے پر اتفاق رائے اور یگانگت سے قابو پایا جاسکتاہے۔،سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اور مہنگائی کے جن کو قابو کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،عوامی اور قومی مسائل کو حل کرنے کے لیے باہمی مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایوان کے تقدس اور احترام کا خیا ل رکھنا تما م ارکین کی اجتما عی ذمہ داری ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ قانو ن سازی کیلئے سب ممبران کو پا رٹی وا بستگیو ں سے بالا تر ہو کر اپنا کر دار ادا کر نا چا ہئے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبو طی میں ہی عوامی مسا ئل کا حل مضمر ہے۔

دونو ں رہنما وءں نے اسد قیصر کو سپیکر کا منصب سنبھالنے اور عید کی مبارکباد دی اور ایوان کی کار روائی کو خوش اسلو بی سے چلا نے کیلئے سپیکر کو اپنے ہر ممکن تعا ون کا یقین دلا یا۔سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایو ن کے ما حول کو پر امن رکھنے کیلئے اپو زیشن جما عتوں کا کر دار انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے جبکہ سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپو زیشن کو اپنا نقطہ نظر ایو ان میں پیش کر نے لیے منا سب مو قع فراہم کر نا چاہئے۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں