ایشیاء کپ: سُپرفور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 3 رنز سے شکست دے دی

ایشیاء کپ

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگال ٹائیگرز کی 21 ویں اوورز میں 87 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہونے کے بعد چھٹی وکٹ پر محمود اللہ اور امرالکیس نے 128 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا، امرالکیس 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محمود اللہ نے 74 رنز کی باری کھیلی۔

اوپنر لیتن داس 41 ، نظم الحسین 6،محمد متھن 1، مشفق الرحیم 33اور شکیب الحسن صفر پر آؤٹ ہوئے، بنگال ٹائیگرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے آفتاب عالم نے 3 جب کہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کی بیٹنگ لائن میں سے محمد شہزاد اور حشمت اللہ شاہدی نمایاں بلے باز رہے۔ محمد شہزاد نے 81 گیندوں کا سامنا کر کے 53 رنز بنائے جبکہ حشمت اللہ شاہدی نے 99 گیندیں کھیل کر مجموعی سکور میں 71 رنز کا اضافہ کیا۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں