تمام روایتی حکمرانوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ توڑدئیے اور اپنی تجوریاں بھریں، پرویز خٹک

، پرویز خٹک

تمام روایتی حکمرانوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ توڑدئیے اور اپنی تجوریاں بھریں۔

پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنے منشور پرسو فیصد عمل کرکے تبدیلی کاوعدہ پورا کرلیا۔ اس ملک پر ستر سال سے چوروں اورلٹیروں کی حکمرانی رہی یہی وجہ ہے کہ آج ملک انتہائی گھمبیرمسائل سے دو چار ہے تمام روایتی حکمرانوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ توڑدئیے اور اپنی تجوریاں بھریں۔

  پرویز خٹک نے کہا سارا پیسہ بیرون ملک منتقل کیا۔ ملک کابچہ بچہ مقروض کردیا ایسی ترقی کو کیاکریں گے جس سے ملک اربوں ڈالرکا مقروض ہوگیا یہ ترقی نہیں تنزل ہے باریاں بانٹنے والے ایک بار پھر نئے لبادے کے ساتھ عوام کے سامنے آرہے ہیں۔

loading...

 اے این پی کے پہلے دور یعنی ڈاکٹر خان صاحب کی حکومت میں عوام کفن کے لیے ترس گئے تھے دوسرے دورحکومت میں آٹابحران سے عوام کودو چار ہونا پڑا اور تیسری حکومت میں دہشت گردی اور بدامنی نے خیبرپختونخوا اورپورے ملک کی معیشت کوتباہ کردیا اب یہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے آرہے ہیں۔

 پرویز خٹک نے کہا ہمارے مخالفین کو اپنی حیثیت کا اندازہ2018 کے انتخابات میں لگ جائے گا عوام باشعور ہیں وہ مخالفین کے جھوٹے نعروں اور وعدوں میں نہیں آئیں گے۔ اے این پی ، پی پی پی ، مسلم لیگ ن اور جے یوآئی ف کی سیاست اگلے انتخابات میں دفن ہوجائے گی اس ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے تحریک انصاف جنون کی طاقت سے نہ صرف خیبرپختوخوا بلکہ چاروں صوبوں اور وفاق میں حکومت بنائے گی۔عمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔

مزید پڑھیں۔  اساتذہ نے تعلیم بچاؤتحریک کے سلسلے میں آج سے صوبائی اسمبلی کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی دھرنے اعلان کردیا

پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پانچ سال اداروں کی بحالی، تباہ حال انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنے، تھانہ اور پٹوار کلچر میں بہتری لانے، عوام کی عزت نفس بحال کرنے اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات کرنے میں صرف ہوئے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں