ماریہ واسطی نے گلوکار جونی زید کیساتھ شادی کی افواہوں کو بے بنیادقراردیدیا

ماریہ واسطی

جونی میرے بھائیوں کی طرح اور ایک اچھا دوست بھی ہے ایسی باتیں لوگ بغیر سوچے سمجھے پھیلا دیتے ہیں

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے گلوکار جونی زید کیساتھ دوستی اور جلد شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ زید جونی ان کے بھائی جیسے ہیں۔

لوگ ایسی باتیں سوچے سمجھے بغیر پھیلا دیتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ ماریہ واسطی کا کہناتھا کہ میں ذاتی زندگی کے فیصلوں میں آزاد ہوں اور کسی کو وضاحت دینے کی پابند بھی نہیں ہوں۔

loading...

یہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ لوگ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں ۔دوسری طرف معلوم ہواہے کہ ماریہ واسطی ان دنوں اپنی والدہ کے ہمراہ اٹلی کے دورے پر ہیں انکے ہمراہ گلوکار جونی زید ا وران کی والدہ بھی ہیں۔

 ماریہ واسطی نے جب اس ٹور کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تومختلف افراد کی طرف سے افواہیں شروع ہو گئیں کہ ماریہ واسطی اور جونی زید کے درمیان گہری دوستی ہے اور وہ جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ماریہ واسطی کا کہنا تھا ہم لوگ فیملی ٹور پر اٹلی گئے ہیں۔ جونی میرے بھائیوں کی طرح اور ایک اچھا دوست بھی ہے ایسی باتیں لوگ بغیر سوچے سمجھے پھیلا دیتے ہیں۔

(Visited 86 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں