میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے اپنے ہی جال میں پھنس گئے‘ظفر عباسی

ظفرعباسی
Loading...

خود کو چیمپےئن کہنے والے ایمپائر کے ساتھ مل کر غلط کھیل کھیل رہے ہیں جو پاکستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا

راولپنڈی:ظفرعباسی جوائنٹ سیکرٹری یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی ڈویژن نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے اپنے ہی جال میں پھنس گئے اور خود ہی ایک دوسر ے پر چو ر ہونے کے دعوے کر رہے ہیں، ووٹ بیچنے والوں کو نکال کر ووٹ خرید نے والوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے خود کو چیمپےئن کہنے والے ایمپائر کے ساتھ مل کر غلط کھیل کھیل رہے ہیں جو پاکستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا ۔

ظفر عباسی کا کہنا ہے کہ محمد نواز شریف کے خلاف کیس بنانے کے لیے نئے سے نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں جبکہ سب سے زیادہ آفشوکمپنیوں کے مالک سے پی ٹی آئی کا اتحاد کروا دیا گیا ۔ مسلم لیگ کے کروڑوں ووٹر نواز شریف کے ساتھ شیشہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں کھلاڑیوں اور جوانوں کو الیکشن میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائیگا خیبر پختون خواہ اور سند ھ میں بھی انشاللہ اگلی حکومت مسلم لیگ(ن) کی ہی ہو گی ایمپائر کی انگلی پر سیاست کرنے والے ہی دیکھتے رہیں گے۔

loading...

ظفرعباسی نے مزید کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان اپنے قائد میاں غلا حسین شاہد ووٹ کو عزے دو ہر گھر اور گلی محلے دیہات تک پہنچارہے جو ایک قومی بیانیہ بن چکاہے۔

(Visited 44 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں