امریکہ، دنیا میں پہلی بار مردانہ عضو تناسل کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

عضو تناسل

فوجی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں زخمی ہو گیاتھا،سرجری میں 14 گھنٹے لگے ،11 ماہرین نے حصہ لیا

امریکہ میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دنیا میں پہلی بار عضو تناسل اور سکروٹم یعنی فوطوں کی تھیلی کا  کامیاب ٹرانسپلانٹ یعنی پیوندکاری کی ہے۔ امریکہ میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی میں ڈاکٹروں نے جس فوجی کا آپریشن کیا وہ افغانستان میں ایک بم دھماکے میں زخمی ہو گیا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے پیوندکاری کے لیے عضو تناسل، سکروٹم اور سرجری کے لیے پیٹ کے پردے کے حصے ایک ایسے ڈونر سے حاصل کیے جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔

loading...

جب میرے کان میں کاکروچ گھس گیا اور نکالنے میں 9 دن لگ گئے” فلوریڈا کی رہائشی خاتون کی کہانی” 

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد فوجی کا جنسی فنکشن بحال ہو جانا چاہیے جو کہ عموماً عضو تناسل کی ری کنسٹرکشن میں ناممکن ہوتا ہے۔ اس سرجری میں 14 گھنٹے لگے اور اس میں 11 ماہرین نے حصہ لیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے والے کسی فوجی کے لیے اتنا بڑا آپریشن کیا گیا ہو جس میں عضو تناسل، پیٹ کے حصے اور سکروٹم کی مکمل پیوندکاری کرنا پڑی ہو۔

تاہم آپریشن کروانے والے فوجی کی خواہش ہے کہ اس کی شناخت ظاہر نہ کی جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انھیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں چھ ماہ سے ایک سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اس ریستوران میں کھانا کھائیے اورمفت کتاب کا تحفہ پائیے

اپنا تبصرہ بھیجیں