دبئی کے وزیر اعظم کا بغیر پروٹوکول کے دبئی کی سڑکوں پہ گشت، ویڈیو وائرل ہوگئی

شیخ محمد بن راشد

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں امارات کے وزیراعظم کوعام لوگوں کی طرح اپنی گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دبئی کے وزیر اعظم اپنی عوام دوستی کی وجہ سے بہت مقبول ہیں، ایک بار پھر انہوں نے اپنی اسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے لوگوں کو حیران کر دیا،  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد کو بغیر کسی پروٹوکول کے ایک ساتھی کے ہمراہ عام لوگوں کی طرح اپنی گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک سڑک پر گزرتے ہوئے ان کا سامنا سڑک کنارے روزے داروں میں افطاری تقسیم کرنے والے رضاکاروں سے ہوجاتا ہے۔

اپنے وزیر اعظم کو بغیر پرٹوکول کے دیکھ کر رضاکار خوشی سے بھاگے بھاگے گاڑی کے قریب آئے اور انہوں نے شیخ محمد بن راشد کو بھی افطاری پیش کی۔ اس موقع پر شیخ محمد بن راشد نے مسکراہٹ کے ساتھ رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

loading...

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مریم نواز کا انتخابی حلقہ تبدیل ،اب مریم نواز این اے 127سے الیکشن لڑیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں