عمران خان کلین بولڈ ہونگے ،عوام الزامات کی سیاست سمندر میں پھینک دینگے‘حمزہ شہباز

سیاست

دھرنوں اورگالیوں کی سیاست والوں نے 5 سال ضائع کئے، خدمت ہم نے کی‘ ورکرز کنونشن سے خطاب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماو ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہاہے کہ دو ماہ انتظار کریں عوام کی تائید و حمایت سے عمران خان کو عام انتخابات میں کلین بولڈ کرینگے او رعوام ان کی الزامات اور گالیوں کی سیاست سمندر میں پھینک دیں گے۔انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ اب لاہور سے الیکشن نہ لڑنا ورنہ عوام تمھاری ضمانت ضبط کرادینگے۔

loading...

حمزہ شہبازنے جی ٹی رو ڈ پر شمالی لاہور کے مسلم لیگی ورکرز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ عمران خان سے دوھر ا معیار کسی کانہیں 5 برسوں تک لاہور کی میٹرو بس پر تنقید کرنے والوں نے خیبر پختونخواہ میں اب اسی منصوبے کا آغاز کردیاہے اسی طرح جب کے پی کے میں سیلاب اور ڈینگی آیا تو یہی نیازی خان پہاڑو ں پرچڑھ گئے، پشاور کے ہسپتالوں کی حالت زار کا پول چیف جسٹس نے کھول دیا جبکہ پنجاب میں اندھیروں کو اجالوں میں بدلا گیا جوکہ آسان کام نہیں تھا،حمزہ شہباز نے کہا کہ میٹرو بس کے بعد شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین بھی چلادی ہے جبکہ پنجاب کے 25اضلاع کے ہسپتالوں میں ایم آر آئی مشینیں کام کررہی ہیں اورگذشتہ 5 برسوں میں صوبہ بھر میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ الزامات کی سیاست اور گالیاں دینے والوں نے 5سال ضائع کئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اسی عرصے میں جوترقیاتی کام کئے وہ سب کے سامنے ہیں ۔لاہور شہر کی ترقی کے مخالفین کو میٹروبس ،اورنج لائن ٹرین اور لوڈشیڈنگ پرقابو پانے کے منصوبے ہضم نہیں ہورہے ۔

مزید پڑھیں۔  دنیا کے ایسے مقامات جس کو دیکھ کر آپ کے رونگھٹے کھڑے ہوجائیں گے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں