طیب اردوان کی الیکشن میں کامیابی

طیب اردوان

پاکستان سمیت مختلف ممالک کی اہم شخصیات نے اردوان کوتہنیتی پیغامات بھیجے ہیں، ترکی

معلومات کے مطابق طیب اردوان اور حلیف جماعتوں نے 53.6 فیصد، حریف محرم انجے اور ان کی حلیف جماعتیں 34 فیصد ووٹ حاصل کر سکیں ہیں۔  خبر ایجنسی  کے مطابق  کرد جماعت ایچ ڈی پی نے 10 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ترک سپریم الیکشن کونسل نے رجب طیب اردوان کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔ الیکشن میں کامیابی کی خبریں ملتے ہی ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا۔

loading...

 دوسری جانب پاکستان سمیت مختلف ممالک کی اہم شخصیات نے اردوان کوتہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔طیب اردوان  نے کہا ہے حق و آزادی کے لیے نئے اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں، کوئی بھی شخص انتخابی نتائج پر منفی پروپیگنڈا نہ کرے، ترقی کے لیے دن رات جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 طیب اردوان کا کہنا ہے 90 فیصد شرح سے پولنگ دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ قوم نے انتخابات کے ذریعے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کیا، اتحاد جمہور کو ووٹ دینے والوں کا شکریہ کرتا ہوں۔

 طیب اردوان  کا مزید کہنا تھا قوم نے مجھے صدارتی فرض کے ساتھ ملکی خدمت کے لیے چنا، امید کرتا ہو ں ووٹرز انتخابات میں ہونے والی تلخیوں کو بھول جائیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  22 پاکستان کے حیرات انگیز حقائق جسے آپ نہیں جانتے۔۔!

اپنا تبصرہ بھیجیں