زمبابوے آئندہ ماہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف میزبانی کرےگا

زمبابوے

اس وقت پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز بھی مشکل نظر آ رہی ہے ٗ منیجنگ ڈائریکٹر زمبابوے

ہرارے : زمبابوے آئندہ ماہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا،میڈیا رپورٹ کی معلومات کے مطابق فیوچر ٹور پروگرامز کے تحت آسٹریلیا نے دورہ زمبابوے میں ایک ٹیسٹ اور پاکستان نے دو ٹیسٹ کھیلنے تھے تاہم زمبابوے کرکٹ نے مالی بحران کے پیش نظر ہوم ٹیسٹ میچز کی میزبانی سے معذرت کر لی۔

 زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین کے مطابق انکی ٹیم کو اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے اس لئے پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی نہیں کریں گے ۔ تینوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جولائی میں کھیلی جائے گی۔

مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز بھی مشکل نظر آ رہی ہے، مالی مسائل حل نہ ہوئے تو ہمیں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز موخر کرنا ہو گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں