عدالت نے میشا شفیع کو گلوکار علی ظفر کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا

گلوکارہ

لاہور : سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کو گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل علی ظفر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بلاوجہ الزامات عائد کیے،
میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے جس کے باعث پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی لہٰذا عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا جبکہ میشا شفیع کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سلیکشن معاملات پر تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ کے دونوں بڑوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات

اپنا تبصرہ بھیجیں