انفیکشن کی وجہ سے والدہ کی صحت میں بہتری کاعمل رک گیا ابھی تک ہوش نہیں آئی ، مریم نواز

مریم نواز
Loading...

لندن:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ انفیکشن کی وجہ سے والدہ کی صحت میں بہتری کاعمل رک گیا جس کی وجہ سے انہیں ابھی تک ہوش نہیں آئی ٗ

والدہ کی صحت پہلی ترجیح ہے ٗابھی سیاست کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں ٗ مقدمات سے بھاگنے والے نہیں ٗ بیگم کلثوم نواز کی صحت بہتر ہرنے پر نوازشریف واپس پاکستان جائینگے ۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہماری سب سے پہلی ترجیح والدہ کی صحت ہے ٗ ابھی سیاست کے بارے میں نہیں سوچ رہے،ہم مقدمات سے بھاگنے والے نہیں بیگم کلثوم کی صحت بہترہونے پرمیاں صاحب فوراًواپس پاکستا ن جائینگے ۔

Loading...

بیگم کلثوم کی صحت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ انفیکشن کی وجہ سے والدہ کی صحت میں بہتری کاعمل رک گیا ہے

جس کی وجہ سے انہیں ابھی تک ہوش نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ میر ی قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

(Visited 21 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں