انتخابی نتائج کو پی ٹی وی کے ذریعے شیئر کیا جائے گا، سیکریٹری الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج کو پی ٹی وی کے ذریعے شیئر کیا جائے گا۔

 عام انتخابات 2018ء کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نےکہنا تھا کہ پولنگ کا وقت چھ بجے تک ہے، میڈیا 7 بجے تک رزلٹ کا اعلان نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایم ایس سروس کو ڈیڑھ کروڑ لوگ استعمال کر چکے ہیں۔ کل ریٹرننگ افسران رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کے تحت ہی رزلٹ ارسال کریں گے اور انتخابی نتائج کو پی ٹی وی کے ذریعے شیئر کیا جائے گا، عوام سوشل میڈیا پر دھیان نہ دیں۔

بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہو رہے ہیں، عوام بھرپور طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں، توقع کرتے ہیں کل ٹرن آؤٹ بھی زیادہ ہو گا اور قوم جمہوریت کا جشن منائے گی۔

لاہور کے علاقے شفیق آباد کے نالے سے شناختی کارڈز ملنے کے پراسرا معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نادرا حکام کے مطابق سارے کارڈ زائد المعیاد تھے، تاہم چیئرمین نادار نے تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پی ٹی وی لاہور سینٹر سے بچوں کیلئے میوزک پروگرام ’’سارے سُرہمارے ‘‘ کی ریکارڈنگ شروع

اپنا تبصرہ بھیجیں