ایسا کیا ہوا کہ خاتون رپورٹر اپنے ہوش کھو بیٹھی

 ماسکو  : روس کے نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ڈاریاکوزلووا  ایک تقریب کے دوران پیشہ وارانہ امور انجام دے رہی تھیں کہ اس دوران ان کی حالت اچانک بگڑنے لگئ اور وہ بے ہوش ہوگئیں۔

ڈرایا کا روسی وزیر برائے صنعت و تجارت ڈینس مینٹوروسے سوال جواب کا سلسلہ جاری تھا جو کہ ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جارہا تھا  کہ ایک غیر معمولی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب کھڑے کھڑے رپورٹر خاموش ہوگئیں اور کیمروں کے سامنے کھڑے وزیر اگلے سوال کا انتظار کرنے لگے لیکن صحافی کی جانب سے کوئی سوال نہ آیا اور اچانک رپورٹر حالت خراب ہونے کی وجہ سے اپنے ہوش کھوبیٹھی اور پیچھے کی طرف گرنے لگی۔

وزیر نے فوری طور پر آگے بڑھتے ہوئے رپورٹر کو سنبھالا تاہم اگلے ہی لمحے رپورٹر بے ہوش ہوکر گرِنے لگی تو وزیرنے انہیں زمین پر گرنے سے بچا لیا،

 جس پرچینل نے فوری طور پر لائیو ویڈیو ختم کردی۔ خاتون رپورٹر کو پانی پلایا گیا اور ان کی حالت بہتر ہوگئی-اور   وہ چلنے کے قابل ہو گیں

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آرمی چیف اپنے بیان کے ذریعے الیکشن میں فریق ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کریں،فضل الرحمن

اپنا تبصرہ بھیجیں