تبدیلی لوگوں کے بہتر مستقبل کے لئے آئی ہے ، حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کرنا ہو گی ،سردار عثمان بزدار

سردار عثمان بزدار

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے ایک وفد نے ملاقات کی۔

 وفد نے سردار عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددی اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی لوگوں کے بہتر مستقبل کیلئے آئی ہے۔ حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کرنا ہو گی اوروزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات کو پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔

loading...

عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے اورصوبہ بھر میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں لائی ہے اور پنجاب پولیس میں کے پی کے پولیس کی طرز پر اصلاحات لائیں اور نئے پاکستان میں پولیس عوام کی خادم بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے رویے میں تبدیلی ہر قیمت پر لائیں گے۔ جرائم کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ ڈیرہ غازی خان میں مویشی چوری ، موٹر سائیکل چھیننے اور دیگر جرائم کو کنٹرول کریں گے اورصوبہ بھر میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان بزدار کا پنجاب کا وزیر اعلی بننا حقیقی تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار محروم اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے نقیب ہیں۔

مزید پڑھیں۔  لاہور کے 11 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں