کلدیپ نیئرکا قلم نفرت کی آگ بجھانے ،محبت کے دیے جلانے کیلئے اٹھا،ڈاکٹر طاہرالقادری

کلدیپ نیئر

لاہور :پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف بھارتی صحافی، مصنف، دانشور کلدیپ نائر کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ کلدیپ نیئرعوام کے وسیع تر مفاد میں پاک بھارت تعلقات میں امن اور بہتری لانے کے خواہاں رہے ہیں،

ان کی تحریریں غیر متعصب اور انسان دوستی پر مبنی تھیں، وہ دو طرفہ مسائل کے حل کیلئے بات چیت کے حامی اور باہمی عزت و احترام کے قائل تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کلدیپ نیئرنے نفرت کی آگ بجھانے اور محبت کے دیے جلانے کیلئے قلم اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مثبت سوچ کے باعث بھارت اور پاکستان کے پڑھے لکھے ادبی، سیاسی، صحافتی حلقوں میں یکساں مقبول تھے۔طاہرالقادری نے کہا کہ خطہ کا خوشحال مستقبل اعتدال پر مبنی فکر سے جڑاہے،

انہوں نے کہا کہ کلدیپ نیئرجیسے لوگ اپنوں اور پرائیوں میں عزت کی نظر سے دیکھتے جاتے ہیں ایسے لوگ بہت تھوڑے ہوتے ہیں، ان کے وجود ممالک اور معاشروں کیلئے غنیمت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دو حقیقتیں ہیں دونوں ممالک کو اپنے سلگتے مسائل وسیع القلبی کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں، خطہ کے ڈیڑھ ارب سے زائد عوام کا بہتر مستقبل عدم تشدد اور مذاکرات سے جڑا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کیلئے ابھی مزید پانچ سال کا عرصہ درکار ہے ‘مدیحہ شاہ

اپنا تبصرہ بھیجیں