موقع ملا تو پھر سے بغیر معاوضے کے منٹو بنوں گا، نوازالدین صدیقی

نوازالدین صدیقی

ممبئی : بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا شمار بھارت کے شاندار فنکاروں میں کیا جاتا ہے جن کی حال ہی میں ریلیز فلم ’منٹو‘ میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا بھی گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلم منٹو پاکستان کے سب سے بڑے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر مبنی فلم ہے جس کی ہدایات نندیتا داس نے دی۔ فلم میں نوازالدین صدیقی نے منٹو کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم کی ریلیز رواں ماہ 21 تاریخ کو ہوئی، جسے تجزیہ کاروں کا شاندار ردعمل ملا، تاہم فلم کو باکس آفس پر اچھی کمائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی نے فلم میں کام کرنے کا کوئی معاوضہ بھی وصول نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملے تو وہ دوبارہ فلم منٹو میں کام کرنا چاہیں گے جس کیلئے وہ دوبارہ بھی پیسے وصول نہیں کریں گے۔

نوازالدین صدیقی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر موقع ملے تو میں دوبارہ منٹو کرنا چاہوں گا، اور اس بار بھی مفت میں ہی اس فلم کا حصہ بنوں گا۔ انہوں نے لکھا کہ میں اس فلم کو بنانے کے لیے خود اپنی جیب سے پیسے دینے کو تیار ہوں، کیوں کہ مجھے آج احساس ہوا کہ ہے منٹو ہم سے بہت آگے ہیں۔

(Visited 35 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں