چین نے ایک ایسی چیز بنا دی جس نے امریکن صدر کی نیند حرام کردی۔۔۔

loading...

بیجنگ :چین نے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک تیار کر لیا جس کے بعد چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں سے بچنا تقریبا ناممکن ہو گیا ہے۔کچھ عرصے پہلے تک یہ ٹیکنالوجی ہالی وڈ کی فلموں میں بطور فکشن پیش کی جارہی تھی لیکن اب اس ٹیکنالوجی کو حقیقت میں بدل کر چین نے سب کو ہی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اس ٹیکنالوجی میں گھر سے نکلتے ہی شہری کی شناخت اور نقل و حرکت
ریکارڈ پر ہوتی ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے کی رینج میں آتے ہی شناخت اور پھر فرد کا ریکارڈ فورا اسکرین پر آجاتا ہے۔ چین میں نگرانی کے اس نظام کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی شہری نے پولیس ریکارڈ میں خود کو مشکوک درج کرایا۔پولیس اسٹیشن سےباہر نکلنے اور مانیٹرنگ نظام کی رینج میں آنے کے ساتھ ہی چند منٹ بعد ایسے گرفتار کر لیا گیا ۔اب تک اس مانیٹرنگ نظام کے لیے 17 کروڑ کیمرے نصب کیئے جاچکے ہیں اور چینی حکومت 2020 تک ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد 45 کروڑ تک لے جانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔مستقبل میں یہ نظام ہر شہری کی نقل و حرکت کے رویوں کی بنیاد پر ایک ریٹنگ بھی مرتب کرتا رہے گا۔چینی حکام کا کہنا ہےکہ اس نظام سے نہ صرف جرائم کو روکنا بلکہ جرم ہونے سے پہلے ہی آگاہ ہو کر حرکت میں آنا یقینی ہو سکے گا۔ چینی ذرائع

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آئی ایم ایف پیکج کو سی پیک کیساتھ مشروط کرنا درست نہیں،نگران وزیرخارجہ

اپنا تبصرہ بھیجیں