بھارت:12افرادہلاک، اوورلوڈنگ کے باعث بے قابو ہوکر رکشہ کنوئیں میں جا گرا

12افراد جاں بحق

لاشوں کو نکال لیا گیا مگر کچھ لاشیں کنوئیں میں ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے عوام اور پولیس کی تلاش بھی جاری،

حیدرآباد(آج کل نیوز) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں سڑک کے کنارے زرعی کنویں میں آٹو رکشہ گرنے کے سبب 12افراد جاں بحق ہوگئے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ نظام آباد کے مپکال اور منڈورا مواضعات کے درمیان پیش آیا۔

ان میں10 لاشیں جن میں چارخواتین اورچھ بچوں کی ہیں مگر کنویں سے انکی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ مزید دو لاشوں کے کنویں میں موجود ہونے کا خدشہ ہے ۔ ماہر تیراکوں کے ذریعہ لاشوں کو نکالا گیا ہے باقی دو لاشوں کو اس کے ذریعہ نکالنے کا کام کیا جارہا ہے ۔

معلومات کے مطابق آٹو ڈرائیور نے توازن کھو دیا تھا کیونکہ آٹو میں مسافروں کا زیادہ تعداد میں ہجوم موجود تھا۔ حادثہ پیش آنے کے وقت آٹو تیز رفتاری سے جارہا تھا۔ سڑک پر موجود افراد اور پولیس وہاں پہنچی اور آٹو میں سوار افراد کو کنویں سے نکالنے کیلئے کام شروع کردیا۔ اطلاع ملتے ہی کلکٹر اور دیگر اعلیٰ افسر بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بارش کی دیوی کو خوش کرنے کے لیےمینڈک کی شادی کا انوکھارواج

اپنا تبصرہ بھیجیں