شمالی کوریا کی ایٹمی تجربے کی سائٹ منہدم،مزید تجربات نہیں ہوسکتے، چینی سائنسدانوں کا انکشاف

شمالی کوریا ایٹمی تجربے
Loading...

ستمبر میں کیے جانے والے جوہری تجربے کے ساڑھے آٹھ منٹ بعد پہاڑ کا حصہ منہدم ہوا،چینی سائنس دان

چینی سائنسدان ایک تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ پہاڑ جہاں شمالی کوریا ایٹمی تجربے کرتا تھا وہ جزوی طور پر منہدم ہو گیا ہے اور وہاں پر مزید ایٹمی تجربے نہیں کیے جا سکتے۔ پنگی ری نامی سائٹ پر 2006 سے اب تک چھ جوہری تجربے کیے جا چکے ہیں۔ چینی میڈیارپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے کہاکہ گذشتہ سال ستمبر میں آخری تجربے کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے اور اندازہ ہے کہ پہاڑ کے اندر کچھ حصہ منہدم ہوا ہے۔

پنگی ری نامی سائٹ شمالی کوریا کے شمال مشرق میں پہاڑی سلسلے میں واقعے ہے اور جوہری تجربے ماؤنٹ منتپ میں کھودی گئی سرنگوں میں کیے جاتے ہیں۔ چینی تحقیق کے خلاصے میں کہا گیا ہے ماؤنٹ منتپ کے اندر کچھ حصہ منہدم ہونے کے باعث یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس جگہ مزید جوہری تجربے نہیں کیے جاسکتے۔ اور سائنسدانوں کے مطابق اس علاقے میں تابکاری کے اخراج پر نظر رکھی جائے۔

Loading...

یاد رہے کہ ہفتے کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونا ان نے اعلان کیا تھا کہ وہ جوہری تجربوں کو روک رہے ہیں۔انھوں نے یہ اعلان اس وقت کیا ہے جب وہ جونبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنے جا رہا ہے۔اس تحقیق میں کہا گیا کہ ستمبر میں کیے جانے والے جوہری تجربے کے ساڑھے آٹھ منٹ بعد پہاڑ کا حصہ منہدم ہوا۔

(Visited 16 times, 1 visits today)

Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں