ٹرمپ کا فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن کا دعویٰ

ٹرمپ کا فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن عمل میں پیش رفت کا دعویٰ
loading...

وائٹ ہاؤس امن فارمولے کی تجاویز کب پیش کرے گا؟امریکی صدربتانے سے قاصر ،دعوؤں تک محدود

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کی کوششوں میں غیرمعمولی پیش رفت ہوئی ہے۔   ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ آیا وائیٹ ہاؤس فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان اپنے امن فارمولے کی تجاویز کب پیش کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی معلامات کےمطابق اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن عمل کی بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کے بعد خطے کے حالات میں بہتری آئی ہے۔خیال رہے کہ ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص جارڈ کوشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب جیسن گرین بیلٹ مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امریکا کے مجوزہ امن منصوبے صدی کی ڈیل پر عمل درآمد کی راہ ہموار کرنا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شاہ رخ اورسلمان خان کاشائقین کو عید کا تحفہ ایک ساتھ عید ڈانس ویڈیو دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں