بلاول بھٹو زرداری کی 2 جولائی کو نوابشاہ پہنچیں گے

بلاول بھٹو زرداری

3 جولائی سکرنڈ پہنچیں گے جہاں انکا شاندار استقبال کیا جائے گا اور وہ صحافی چوک سکرنڈ پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرینگے

سکرنڈ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 2 جولائی شام چار بجے نوابشاہ پہنچیں گے جہاں انکا شاندار استقبال کیا جائے گا وہ سانگھڑ سے نواب شاہ پہنچیں گے جہاں شیراز چوک ایک بڑے جلسے سے تاریخی خطاب کرینگے۔

وہ رات زرداری ہاؤس نوابشاہ میں قیام کرینگے 3 جولائی صبح 9 بجے سکرنڈ کے لئے روانہ ہونگے جہاں انکا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری  صحافی چوک سکرنڈ پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرینگے پی پی پی ضلع شہید بے نظیرآباد کے صدر علی اکبر جمالی نے سکرنڈ پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے کہا کہ بلاول بھٹو جب نوابشاہ ضلع کے حدود میں داخل ہونگے تو انکا تاریخی استقبال کیا جائےگا نوابشاہ,سکرنڈ,دولت پور, قاضی احمد, شاہپورجہانیاں کو پارٹی جھنڈو اور بینروں سے سجایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کارکنان میں پارٹی چئیرمیں کی آمد پر کافی جوش و ولولہ پایا جاتا ہے. دوسری جانب پی ایس 39 امیدوار غلام قادر چانڈیو نے کہا ہے کہ 3 جولائی کا بلاول بھٹو کا سکرنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا اور عوام کی جانب سے استقبال قابل دید ہوگا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سند ھ کا حلف اٹھا لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں