آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
loading...

برج حمل
جولائی26  جمعرات۔ نجی امور کی تکمیل کر سکیں گے۔ سفر پیش آنیکا امکان ہے۔ تحمل مزاجی سے کام لیں۔ ورنہ نقصان اٹھائیں گے۔ پرانے اور فرسودہ خیالات کو چھوڑ دینا ہی ترقی کا باعث بن سکے گا۔

برج ثور

 جولائی26   جمعرات۔ حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ترقیاتی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ کام میں مصروف رہیں گے۔ کامیاب اور مصروف دن گزرے گا۔ ملا جلا رجحان رہیگا۔ حالات سازگار ہوں گے۔

برج جوزا

 جولائی26  جمعرات۔ مالی معاملات میں توجہ و محنت سے کام لیں۔ آپ کے خیالات میں تبدیلی آئے گی۔ روشن خیالی پیدا ہو گی۔ آپ اپنے منصوبوں پر عملدر آمد کر سکیں گے۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔

برج سرطان

 جولائی26 جمعرات۔ مستقبل سے متعلق پروگرام بنا سکیں گے۔آپ ترقی کیلئے کوشاں رہیں گے۔ اپنی اصول پسندی پر ڈٹے رہیں گے۔ شریک کار کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ مالی معاملات میں اچھی خبر ملے گی۔

برج اسد

 جولائی26    جمعرات۔ نئے معاہدے کرنا سود مند رہے گا لیکن احتیاط ضروری ہے۔امداد و تعاون کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ تنہائی میں کیے جانیوالے کام سے فائدہ پہنچے گا۔ حالات پر مکمل نگاہ رکھتے ہوئے بہتر فیصلے کر سکیں گے۔

برج سنبلہ

 جولائی26 جمعرات۔ بچوں کیساتھ تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ نئے پراجیکٹ کے متعلق احباب سے تبادلۂ خیال کر سکیں گے۔ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

برج میزان

 جولائی26  جمعرات۔ دوستوں کے ساتھ تلخ رویہ اختیار نہ کریں، ایسا رویہ آپ کی شخصیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ آڑائش و مرمت کا کام بھی تسلی بخش رہے گا۔ کوئی خبر بے چین کر سکتی ہے۔ کسی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں۔  فاروق ستار نے ایک بار پھر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا

برج عقرب

 جولائی26  جمعرات۔ شراکت داری کے معاملات طے کرتے وقت قانون سے بالاتر کوئی کام نہ کریں۔ مثبت رویہ کے باعث معاملات و حالات آپ کی فیور میں رہ سکیں گے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

برج قوس

 جولائی26 جمعرات۔ شاپنگ کا موقع ملے گا۔ آپ میں خوداعتمادی بڑھے گی۔ انفرادی صلاحتیں بروئے کار لا سکیں گے۔ عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہوں گے۔ رومانوی ماحول میسر ہو سکے گا۔

برج جدی

 جولائی26  جمعرات۔ دوسروں کا تعاون حاصل ہو گا۔ خوشیاں نصیب ہوں گی۔ کاروباری معاملات طے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔ مالی لین دین کرتے وقت غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔

برج دلو

 جولائی26  جمعرات۔ مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ ملازمت پیشہ افراد حکام بالا سے تعاون کریں۔ ساتھ کام کرنے والوں سے تعاون کریں۔ حالات بہتر ہونے کی امید ہے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

برج حوت

 جولائی26  جمعرات۔ آپ نجی نوعیت کے اور کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ کاروبار میں اتار چڑھائو رہے گا۔ روز مرہ کے حالات میں قدرے بہتری آئے گی۔ ملازمتی امور میں احتیاط برتیں۔

———————————————————————————

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں