عمر بھر مفت کھانے کا وعدہ اور ملازمت

عمر بھر مفت کھانے کا وعدہ اور ملازمت

امریکا میں ایک فاسٹ فوڈ ریستوران نے اپنے ہوٹل میں پیدا ہونے والی بچی کے لیے پہلی سالگرہ کے مفت انعقاد، زندگی بھر مفت کھانے اور 16 سال کے بعد ملازمت کی پیشکش کردی ہے

ٹیکساس: چند روز قبل ’چک فِلا ریستوران‘ کی ٹیکساس برانچ میں ایک بچی گریسلِن مائی وائلٹ گریفن کی پیدائش ہوئی اور اس کی والدہ کو ریستوران کے باتھ روم میں لے جایا گیا جہاں اس نے بچی کو جنم دیا۔

اس کے والدین نے بچی کی پہلی سالگرہ ریستوران میں منانے کی حامی بھرلی ہے۔ منگل کے روز بچی کے والدین رابرٹ اور فالن گریفن میٹرنٹی ہوم جارہے تھے مگر اس سے قبل دیگر چھوٹے بچوں کو ریستوران کی پارکنگ میں منتظر اپنے دوستوں کے پاس چھوڑنا تھا، لیکن ریستوران پہنچتے ہی فالن کے درد اٹھا اور ریستوران بند ہونے کے باوجود اندر موجود عملے سے باتھ روم استعمال کرنے کی درخواست کی گئی جو قبول کرلی گئی۔

اس واقعے کے بعد فرنچائز کے مالک بین اسٹوور نے بچی کے لیے پوری عمر مفت برگر اور فاسٹ فوڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ اس بچی کی پہلی سالگرہ کے ریستوران میں مفت انعقاد اور مستقبل میں ملازمت کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نیب نے فواد حسن فواد کے گھر سے اہم کاغذات قبضے میں لے لیے

اپنا تبصرہ بھیجیں