محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کر ڈالی

بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 1 رن دیا اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں

پورٹ آف اسپین: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کر ڈالی۔ کیربئین پریمیر لیگ میں بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف ایک رن دیا اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

سی پی ایل کے 16ویں میچ میں سینٹ کٹس کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے محمد عرفان نے 23 ڈاٹ بالز کرائے اور اپنے شاندار بولنگ سپیل میں 2 کھلاڑیوں کو بھی میدان بدر کیا۔محمد عرفان نے میچ کی پہلی ہی گیند پر جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو آؤٹ کیا جو وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر پویلین لوٹے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فلم دیکھتے ہی سنجے دت نے راج کمار ہیرانی اور رنبیر کپور کو گلے لگا لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں