کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سفر کا آغاز رواں برس 27 اگست کو دبئی سے شروع ہوجائے گا

لاہور: ورلڈ کپ ٹرافی 2019 کے سفر کا آغاز 27 اگست کو دبئی سے ہو گا جب کہ پاکستان میں ٹرافی 3 اکتوبر کو پہنچے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سفر کا آغاز رواں برس 27 اگست کو دبئی سے شروع ہوجائے گا ٗ ٹرافی 5 براعظموں 21 ممالک اور 60 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان میں ورلڈ کپ ٹرافی 3 اکتوبر کو پہنچے گی جو 13 اکتوبر تک 10 دن پاکستان میں ہی رہے گی ٗ ٹرافی کی رونمائی 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کی جائے گی۔

loading...

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ٗ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز انگلینڈ اور ویلز کو حاصل ہوا ہے اور ورلڈ کپ کے مقابلے اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک شیڈول ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اوول کے میدان پر میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہکے مابین ہوگا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ٹرینٹ برج کے میدان میں کھیلی گی ٗقومی ٹیم 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو برسٹل اور 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اتریگی جبکہ روایتی حریف بھارت سے پاکستان کا ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفڈ کے مقام پر ہوگا ٗپاکستان اپنے بقیہ میچوں میں 23 جون کو جنوبی افریقہ، 26 جون کو نیوزی لینڈ اور 29 جون کو افغاستان کے مدمقابل ہوگی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نیویارک :زیر زمین اسٹیم پائپ لائن پھٹنے سے دھماکہ

اپنا تبصرہ بھیجیں