ملائیشین صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کے متعلق اہم انکشاف

ملائیشیا کے وزیر اعظم
loading...

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ کا بحیثیت امریکی صدر دوبارہ منتخب ہونا  مشکل ہے،وہ مشکلات کا شکارہے ، ایران کیساتھ ہونے والے جوہری معاہدہ ختم کر کے  وہ عالمی تنہائی کا  شکار ہو گیا ہے۔

ملائیشیا کے ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے مہاتر محمد کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ ہونے والے عالمی معاہدے کو برقرار رکھنے کا خواہش مند ہے

ملائیشیا  اس معاہدے کو عالمی معاہدہ تسلیم کرتے ہیں لیکن امریکا نے اس معاہدے سے نکل کر بہت بڑی غلطی کی ہے اور مشکل کے ساتھ تنہائی کا بھی شکار ہے ۔

ایک اور سوال کے جواب میں ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ دوبارہ امریکی صدر منتخب ہوگاکیوںکہ ٹرمپ جیسے شخص کے ساتھ کام کرنا انتہائی مشکل ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی میچ دو،دوگول سے برابر

اپنا تبصرہ بھیجیں