آصف زرداری نواز شریف جتنے ہی کرپٹ ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

loading...

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تقریباً ہر چیز پر قابو پا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مردان میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی عاصمہ کے والد نے فوج سے مدد نہیں مانگی کیونکہ انہیں پولیس پر پورا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جرائم ہوتے ہیں لیکن خیبر پختونخوا کی پولیس کے معاملات میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کرتا اس لیے وہاں پولیس پر لوگوں کو اعتماد ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ اور پنجاب میں پولیس کو ہر حال میں غیر سیاسی کیا جائے کیونکہ جعلی مقابلوں میں لوگوں کو مار کے پولیس کو جرائم پیشہ بنایا جا رہا ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ ہی پولیس ہے، پولیس کو صحیح استعمال کیا جاتا تو رینجرز کی ضرورت ہی نہ پیش آتی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قصور میں زینب کے واقعے سے پہلے بھی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا بہت بڑا اسکینڈل منظرِ عام پر آ چکا ہے لیکن اس کے باوجود پنجاب پولیس کے قوانین میں اصلاحات نہیں کی گئیں کیونکہ شریف برادران کا مقصد ہی پنجاب پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔

عمران خان نے ڈولفن فورس کو ڈرامہ قرار دے دیا اور کہا کہ شہباز شریف نے لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے انگریزی نام ‘ڈولفن فورس’ رکھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں