صدر ٹرمپ کو پورن اسٹار اور سابق گرل فرینڈ کی ایک اور دھمکی، مزید انکشافات کر دیے تو بہت کیچڑ اچھلے گا

پورن اسٹار، اسٹارمی

اسٹار می بہت تفصیلی انکشافات بھی کرسکتی ہے،بہت کیچڑ اچھلے گا وہ ٹرمپ کو خوب پہچانتی ہے،وکیل کی گفتگو

پورن اداکارہ اسٹارمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نئی دھمکی دے دی ہے کہ ابھی تو میں نے کچھ بھی نہیں کہا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پورن اسٹار، اسٹارمی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اسٹار می کے وکیل میکائیل ایوانتی کا کہنا تھا کہ اسٹار می بہت تفصیلی انکشافات بھی کرسکتی ہے،بہت کیچڑ اچھلے گا وہ ٹرمپ کو خوب پہچانتی ہے۔

ا ن کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ وہ صدر کے ساتھ 2006ء کے افیئر اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کے بارے میں تفصیلات جاری کرنا چاہتی ہیں۔ وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ جھوٹ ہے تو وہ سامنے آکر کہیں کہ ایسا نہیں ہوا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان متوقع، کیویز بورڈ نے ٹیم بھیجنے پر غور شروع کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں