وزیر اعلیٰ صوبہ پنجاب کوصفائی ستھرائی کے معاملے میں دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں

Mansha-Ullah-Butt-aajkal
loading...

لاہور:  صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ تمام بلدیاتی اداروں کی انتظامیہ فوری طور پرناجائز تجاوزات کے خاتمہ میں بھی بلا لحاظ و بلا تفریق تیزی لائیں

لاہور: صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ تمام بلدیاتی ادارے مون سون بارشیں شروع ہونے سے قبل اپنے علاقو ں سے گندے پانی کے نکاس کے نا لوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیں تاکہ گندے پانی کے نکاسی کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی ادارے فوری طور پرناجائز تجاوزات کے خاتمہ میں بھی بلا لحاظ و بلا تفریق تیزی لائیں،اگرکرپٹ مافیا دوبارہ نا جائز تجاوزات کے سلسلے میں مدد گار ثا بت ہو تو اس کے خلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صوبہ پنجاب کوصفائی ستھرائی کے معاملے میں دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں۔بنیادی سطح پر عوام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا نصب العین ہے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام یو سیز سے ناجائز تجا وزات کے خاتمہ کی رپورٹ طلب کی جائے گی اور اچانک انسپکشن کے دوران کسی قسم کی بھی کو تاہی پائی گئی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  وہیل مچھلی کی شکل کا طیارہ

اپنا تبصرہ بھیجیں