ایپلٹ ٹریبونل:عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ،فواد چوہدری کے مسترد کر دیئے گئے

فواد چوہدری

اسلام آباد:عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے آخری روز ایپلٹ ٹریبونلز نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور اور فواد چوہدری کے مسترد کر دیئے گئے ۔

بدھ کو جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد ٹو سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔الیکشن ٹریبونل نے درخواست گزار ہاروش ارشد شیخ کی جانب سے عمران خان کے خلاف اٹھائے جانے والے تمام اعتراضات مسترد کردئیے۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عمران خان نے جو اثاثے 2013 میں ظاہر کیے وہ اب نہیں ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ راولپنڈی کے الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے این اے67 جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

loading...

جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار فخر عباس کاظمی کا فواد چوہدری کے خلاف دائر درخواست میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے زرعی ٹیکس ادا نہیں کیا اور ان کا شناختی کارڈ میں نام فواد احمد لکھا ہے۔الیکشن ٹریبونل نے فخر عباس کاظمی کی فواد چوہدری کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے۔واضح رہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمیشن نے 19 جون کو ملک بھر میں ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل 21 ایپلٹ ٹریبونلز بنائے تھے، جہاں دائر کی گئی اپیلوں پر فیصلے کیلئے 27 جون تک کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں۔  سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر ۔ ۔ ۔

اسلام آباد کیلئے ایک، خیبر پختوانخوا میں 6، پنجاب میں 8، سندھ میں 4 اور بلوچستان میں 2 ایپلٹ ٹریبونلز قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی ٗ امیدوار 29 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔شیڈول کے مطابق 29جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔جبکہ 30 جون کو امیدواروں کوانتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں