ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی وجہ سے ملک آج مسائل کا گڑ ھ بن چکا ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے ملک آج مسائل کا گڑھ بن چکا ہے

ان کے کرپٹ دور حکومتوں میں ملکی وسائل میں کمی اور مسائل میں اضافہ ہو ا، عام آدمی بنیادی سہولتوں سے آج بھی محروم ہے ، پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ، ملکی معیشت تباہ ہو چکی اور ملکی قرضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔وہ گزشتہ روز پی پی 150سے امیدوار چوہدری اصغر گجر کے ہمراہ یوسی 50شفیق آباد بند روڑ پر ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم اور کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ کراچی والے جھوٹے شوباز کے چکر میں نہیں آنے والے ، شہباز شریف نے کل کراچی والوں کو پانی اور کچرے کی صفائی کا کہا ،کراچی اسکول اور اسپتال بنانے کا دعوی کیا یہ این اے 125 تیس سال سے نواز شریف کا اپنا حلقہ ہے شفیق آباد کی 60، ہزار کی آبادی ہے اور یہاں ایک اسکول نہیں اور نہ صاف پانی ہے ،کراچی والو اور سندھ والو یہ پانی دیکھ لو اس ڈرامے باز نے سوائے گندہ پانی دینے کے کچھ نہیں کیا ، ان کا پانی تو فرانس سے آتا ہے کراچی والوں ان کی باتوں میں مت آنا، کچرا اور ابلتے گٹر بھی آپ کو دکھاتے ہیں ،شہباز شریف نے اپنے اور اپنے حواریوں کے لیے صرف رتجاریوں بھری ہیں ۔

loading...

انہوں نے کہاکہ میں دعوت دیتی ہوں کہ شہباز شریف آو ادھر ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کرو ، خلائی مخلوق یہ خود بن گئے ہیں ،یہ کب تک عوام کو بے وقوف بنائیں گے ان کی جان چھوڑ دیں ،اس جگہ صاف پانی، اسکول اور ڈسپنسری بنائیں گے مریم نواز کو میرا نہیں عوام کا ڈر ہے، عوام سوال کرتی ہے ،مریم سے کہوں گی بی بی آو اس پانی کا ایک گلاس پی لو سب تمہیں ووٹ دیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی عوام کو صحت اور تعلیم سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرے گی اور اس کیلئے چاروں صوبوں میں خیبر پختوانخواہ کی طرز پر بلدیاتی اداروں کو انتظامی اور مالیاتی طور پر خود مختار بنایا جائے گا ،صحت اور تعلیم حکومت کی ترجیحات ہوں گی اور اس کیلئے جامع ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے جس پر بلا تاخیر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔  اگلے ایک ہفتے تک درجہ حرارت معتدل رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں