ن لیگ کی مقبولیت اور خوف سے اپوزیشن مختلف حربے استعمال کررہی ہے، مریم اورنگزیب

ن لیگ
loading...

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی مقبولیت اور خوف سے اپوزیشن مختلف حربے استعمال کررہی ہے مگر اس وقت اپوزیشن کے پاس امپائر کی انگلی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ،شاہد خاقان عباسی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکریں گے،

ایک لاڈلے کے تمام کیسز کو تالا لگادیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے بھی تمام کیسز ختم کردیئے گئے ،دکھ کی بات ہے کہ سوشل میڈیا پر کلثوم نواز کی بیماری کو مذاق بنایا جارہا ہے ،نواز شریف کی وطن واپسی کلثوم نواز کی طبیعت کے ساتھ مشروط ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن) لیگ کے ووٹرز آج پہلے سے زیادہ متحرک ہیں اور پچیس جولائی کوجیت شیرکی ہوگی۔

(ن) لیگ کی مقبولیت کے خوف سے اپوزیشن مختلف حربے استعمال کررہی ہے۔شاہد خاقان عباسی فیصلے کے خلاف اپیل دائرکریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے نواز شریف کا ٹرائل کیا جارہا ہے ریفرنس پر ریفرنس دائر کئے جارہے ہیں ،ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اقامے پر نکال دیا گیا،نیب میں سو سے زائد پیشیاں بھگتی گئیں اور میاں نواز شریف نے آئین اور قانون کا احترام کیا،نیب اس وقت (ن) لیگ اکاونٹیبیلیٹی بیورو بن چکا ہے ،اس وقت صرف ایک پارٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے مگر اس کے باوجود (ن) لیگ تمام سروے میں سب سے مقبول جماعت ہے ،ہمارا ووٹر سمجھتا ہے کہ یہ (ن) لیگ کے خلاف پری پول ریگنگ ہے ۔

مزید پڑھیں۔  لاہور، ٹاؤن شپ میں گندے نالے سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

انہوں نے کہا کہ راجہ قمر الاسلام کو 25 جون کو گرفتار کیا گیا جبکہ 10جون کو نیب نے ان کو الیکشن میں حصہ لینے کا این او سی جاری کیا تھا،نیب کبھی شہباز شریف،کبھی حمزہ شہباز کو بلاتی ہے (ن) لیگ کو عوام ضد میں ووٹ دیں گے،عوام سوال کرتے ہیں کہ ایسا کیا ہوگیا ہے کہ ایک ہی پارٹی کو بار بار نیب بلارہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ صاف شفاف الیکشن کروائے۔نواز شریف اس سے پہلے بھی کڑے احتساب سے گزر چکے ہیں ،لاہور: ایک لاڈلے کے تمام کیسز کو تالا لگادیا گیا ہے کیونکہ وہ لاڈلا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے تمام کیسز بھی ختم کردیئے گئے،پیپلز پارٹی نے تمام کیسز میں پیسہ کھایا ہم نے آکر ان کے تمام منصوبے مکمل کیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اہل ہیں یا نا اہل ہمارے لوگ ہر جگہ سے الیکشن لڑیں گے چاہے جیسے ہی کیوں نہ لڑیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ سوشل میڈیا پر کلثوم نواز کی بیماری کو مذاق بنایا جارہا ہے ،نواز شریف کی وطن واپسی کلثوم نواز کی طبیعت کے ساتھ مشروط ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں