کپتان کی فتح کے بعد بشریٰ بی بی کا بیان سامنے آگیا

بشریٰ بی بی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ملک کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الیکشن 2018 کے نتائج سامنے آنے کے بعد کہا ہے کہ اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیاہے جو آپ کا خیال بھی رکھےگا اور آپ کی حفاظت بھی کرےگا۔

ایک بیان میں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ مظلوم عورتوں، بیواؤں ، یتیموں اور بےسہارا لوگوں کو سلام اور مبارک پیش کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ الیکشن 2018 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں دکھائی دیتی ہے۔

loading...

جیت کے بعد بنی گالہ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے انتخابی نتائج پر اعتراض کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جن حلقوں میں تحفظات ہیں ان حلقوں میں تحقیقات کرائی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو تعلیمی ادارے کے طور پر استعمال کریں گے،سارے گورنر ہاؤسز عوام کے استعمال کے لیے بنائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 22 سال کی جدوجہد کے بعد اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں اپنے خواب کو پورا کر سکوں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عمران خان کا ملک کا حکمران بننا پاکستانی عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

اپنا تبصرہ بھیجیں