عمران خان کو خیبر پختونخوا کے لیے مشکل کا سامنا

عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے چناؤ میں الجھ گئے

اسلام آباد: 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے 66 نشستوں میں کامیاب ہوکر واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔  پہلے عاطف خان کو صوبے کے اگلے وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھا جارہا تھا لیکن اب عاطف خان کے بعد دو مزید امیدوار پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی سامنے آ گئے ہیں ۔

loading...

عمران خان وزیر اعظم کا حلف لینے سے قبل وزیر اعلیٰ (کے پی کے) کا چناؤ کرنے میں الجھ گئے۔ تینوں امیدواروں نے اپنی لابی تیز کر دی ہے اس سلسلے میں اسد قیصر اور عاطف خان نے گزشتہ روز عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

قومی اسمبلی کی نشست جیتنے کے باوجود پرویز خٹک دوبارہ وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں، پرویز خٹک کو جہانگیر ترین کے کیمپ کا حصہ سمجھا جاتا ہے اس لئے جہانگیر ترین کا وزن پرویز خٹک کے پلڑے میں ہوگا۔

اسد قیصر گزشتہ دور میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی رہے ہیں اور وہ عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فواد عالم کی ٹیم میں شمولیت کا واحد راستہ چیف جسٹس کا ازخود نوٹس ہے ٗ سوشل میڈیا پر صارفین کا شدید رد عمل

اپنا تبصرہ بھیجیں