حتمی نتائج تیار کرنے کا حکم جاری کردیا گیا، ریٹرننگ آفیسرز

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد اب ریٹرننگ آفیسرز کو فارم 48 اور 49 پر حتمی سرکاری نتائج تیار کرنے کا حکم دے دیا

لاہور: الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نتائج امیدواروں کی موجودگی میں مرتب کئے جائیں۔

ظفر اقبال نے تمام ریٹرننگ آفیسرز کو الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 95 کے تحت حتمی نتائج مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

loading...

الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال نے تمام امیدوار وں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ حتمی سرکاری نتائج مرتب کرنے کی کارروائی میں ضرور شامل ہوں ۔

قومی و پنجاب اسمبلی کے دو دو حلقوں میں امیدواروں کے جاں بحق ہونے کی وجہ سے ان کے حلقوں میں انتخابات ملتوی کئے گئے تھے۔

ظفر اقبال نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے 297 میں سے 295 حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا، پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141 میں سے 139 حلقوں کے نتائج کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ڈونلڈ ٹرمپ کے میڈیا کیخلاف بیانات ، امریکی اخبارات نے آزادی صحافت کیلئے مہم کا آغاز کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں