بند بوری میں تیرنے کا ریکارڈ قائم

یانے پیٹکوف

بلغاریہ کے 64 سالہ لائف گارڈ، مہم جو اور تیراک یانے پیٹکوف نے بوری میں بند ہوکر تیر کر تین کلومیٹر سے زائد سفر کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے

بلغاریہ:  معلومات کے مطابق اس مظاہرے میں یانے پیٹکوف نے 3380 میٹر تک تیر کر بھارتی مچھیرے گوپال کھروی کا 2013 کا وہ ریکارڈ توڑا جو 3,071 میٹر کا تھا۔ اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل، ریڈکراس کے رضاکار اور آبی کھیلوں کے دیگر ماہرین بھی موجود تھے۔

loading...

یانے پیٹکوف نے پہلے اپنے ہاتھ اور پاؤں زنجیروں سے بندھوائے اور بوری پہنی جس کے بعد انہیں کھلی جھیل میں چھوڑدیا گیا۔ اس کا عملی مظاہرہ یانے پیٹکوف نے مقدونیہ کی مشہور اورد جھیل میں کیا اور ایک سرخ بوری میں بند ہوکر جھیل میں تیراکی کا کارنامہ انجام دیا۔

بعد یانے پیٹکوف کاکہنا تھا کہ وہ ساڑھے تین کلومیٹریعنی 3500 میٹر تک تیرنا چاہتے تھے لیکن اتنے مشکل حالات میں تیرنے میں انہیں تین گھنٹے لگے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بوری میں بند ہوکر روایتی انداز میں تیراکی بہت مشکل ہوجاتی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان اقوام متحدہ کے 2 اہم اداروں کا رکن منتخب

اپنا تبصرہ بھیجیں